چارسدہ، سرڈھیری پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

جمعرات 7 مئی 2026 16:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں سرڈھیری پولیس نے دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری فضل داؤد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان کی فروخت سے حاصل شدہ ایک لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرلی۔

ایک دوسری کارروائی میں دو دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے دو عدد پستول اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔چارسدہ پولیس جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :