بھکر ، سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا اچانک دورہ کیا

جمعرات 7 مئی 2026 16:32

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان نےڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا اچانک دورہ کیا ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ہارون طاہر نے سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ایم ایس ڈاکٹر ہارون طاہر نے ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کو ہسپتال کی طرف سے مریضوں کو فراہم کردہ ہیلتھ سروسز بارے بتایا۔

انہوں نے ایمرجنسی بلاک،او پی ڈی،میڈیسن سٹورسمیت دیگر طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بغور مشاہدہ کیا۔سی ای او صحت و آبادی نے ایمر جنسی میں موجود مریضوں اور انکے ساتھ آئے ہوئے عزیز واقارب سے بات چیت کرتے ہوئے عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے حوالہ سے ان سے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مظہر بلوچ نے موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز نہ برتی جائے۔

انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ ضروری ادویات کی بلا تعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔سی ای او صحت و آبادی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کے لیے موافق ماحول کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔\378

متعلقہ عنوان :