بنوں پولیس کی کارروائی، بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار، داؤ پرلگی رقم برآمد

جمعرات 7 مئی 2026 16:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر اور قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ترجمان بنوں پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ میریان نمبیاز خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ نورڑ مال منڈی میں تاثیر خان کی نگرانی میں بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میریان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ملزمان محمد عثمان ، فداوزیر، فلک ناز خان حفیظ اللہ ، اشرف علی خان اور ممتاز خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم تاثیر کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پران کے ٹھکنوں پرچھائے مارے جارہے ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد بٹیر اور داؤ پر لگی 5700 روپے رقم برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بنوں پولیس نے واضح کیا ہے کہ قمار بازی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک اور پُرامن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :