سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار، 2کلو760 گرام منشیات برآمد

جمعرات 7 مئی 2026 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) سیالکوٹ پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کر کے 2کلو760 گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے جیٹھکے چوک ماجرہ روڈ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش ساجد علی کو گرفتار کر لیا اور قبضہ سے ایک کلو 3سو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ بیگووالہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ظفر اقبال کو بھاڈے چک سے گرفتار کر لیا اور ایک کلو 460 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :