اٹک ، پولیس نے طلائی زیورات چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مالِ مسروقہ طلائی زیورات مالیتی 60 لاکھ روپے برآمد کر لئے
جمعرات 7 مئی 2026 17:32
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو مورخہ 05.05.2026 کو مسمی عبدالوقاص سکنہ مکیال تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ چند روز قبل وہ اپنے بھائی کو ڈھلیاں چوک چھوڑنے گیا، واپسی پر گھر پہنچا تو دیکھا کہ حال کا تالا موجود نہ تھا جبکہ پڑتال کرنے پر کمرے میں موجود صندوق سے طلائی زیورات جن میں ایک عدد چین، ایک ہار سیٹ، ایک عدد مالا سیٹ، دو جھمکے، دو کانٹے اور دو عدد انگوٹھیاں، کل مالیتی تقریباً 60 لاکھ روپے غائب تھے، درخواست موصول ہونے پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا، ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب ملک منور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان عبید اللہ ولد عابد محمود سکنہ مکیال تحصیل پنڈیگھیب اور زوار حیدر ولد الطاف سکنہ مکیال تحصیل پنڈیگھیب کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مدعی کے قریبی دوست نکلے جو چوری کی واردات میں ملوث تھے، دورانِ انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ طلائی زیورات مالیتی تقریباً 60 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔
\378مزید قومی خبریں
-
وکالت نامہ موکل کی وفات کے ساتھ ختم، وکیل پر فوری اطلاع دینا لازم ہے ، سپریم کورٹ
-
این سی سی آئی اے کراچی کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
-
ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار
-
مودی نے پہلگام میں ایک ناکام فالس فلیگ ڈرامہ رچایا‘ دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری کردیا
-
معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قومی وقار کو بلند کیا، شازیہ مری
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن وسرزمین کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری کی عظیم مثال قائم کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
ڈرائیور کی نوجوان بیوی، سرکاری نوکری د لوانے کا جھانسہ، بے آبرو کر دیا
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس
-
بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت اور حب الوطنی کی علامت ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ
-
تحصیل گوجر خان سے نکلنے والے وسائل گیس اور پٹرولیم پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،راجہ پرویزاشرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.