فیصل آباد ‘ 60 سے زائد مقا ما ت وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونزچھن گئے

جمعرات 7 مئی 2026 22:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) شہر اور گردو نواح میں چوری ، ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 60سے زائد مقا ما ت وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، تفصیل کے مطا بق کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر اعظم سے نقدی و فون، سول ہسپتال کے قریب قاسم علی سے پرس، جھنگ بازار کے قریب عبدالکریم سے فون، لاثانی گارڈن کے اسلام کے گھر سی25لاکھ کے زیورات اور قیمتی سامان چوری، سلیمانیہ کالونی میں سائرہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب حناسی43ہزار و فون، پیپلز کالونی کے اسدعلی سی15ہزار و فون، مدینہ ٹائون کی حمیدہ بی بی سے پرس چھین لیا، سعید کالونی کے فرقان کے گھر سے زیورات چوری، امین ٹائون کے قریب اقبال سے جھپٹا مار کر فون، فیصل ٹائون کے قریب شان سے نقدی و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب مدثر علی،15ہزار و فون چھین لیا،196ر۔

(جاری ہے)

ب کے محمد علی کے گھر سے بکرا چور لے گئے۔FDAسٹی کے قریب سرور سی40ہزار و فون، سفیان ٹائون کے محسن کے گھر سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، جوڈیشل کالونی کے عرفان اسلم کے گھر سے لاکھوں کے زیورا ت نقدی و فون، 140ر۔ب کے کامران کے ڈیرہ سے سامان چوری،64ج ب کے نعمان سی80ہزار،81گ ب کے نثار کے ڈیرہ سے پیٹر انجن،80گ ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،29موڑ کے نعیم یوسف سے پرس چھین لیا،31ج ب کے حسن سے سوا لاکھ و فون، رفاہ یونیورسٹی کے قریب موسیٰ سے لیپ ٹاپ اور سامان چوری، ستارہ کالونی کے رفیق کے گھر کا صفایا کر دیا، 232ر۔

ب کے الیاس کے گھر سے زیورات نقدی و فون، ایئر پورٹ چوک میں صدیق کو لوٹ لیا، اقبال نگر کے علی رضا سے نقدی و فون، 269ر۔ب کے علی محمد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 128گ ب کے فرخ کی دکان سے سامان چوری، غوثیہ پارک کے یٰسین سی55ہزار، عیسیٰ نگر کی شمائلہ کا گھر لوٹ لیا، 121گ ب کے پرویز سی15ہزار و فون،21گ ب کے عابد کے ڈیرہ سے گھاس کانٹنے والی مشین چوری،لنڈیانوالہ کے سیف سی47ہزار، 74گ ب کے اون کی دکان لوٹ لی، مکوآنہ کے پرویز سے ساڑھے تین لاکھ و فون، 423گ ب کے نواز سی38ہزار و فون، کہکشاں کالونی کے آصف کی حویلی سی6بکرے چور لے اڑے، دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے اظہر،5ج ب کے ندیم،120ج ب کے عاصم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔

پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :