ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں دو موٹر سائیکل دو موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لیے گئے

جمعرات 7 مئی 2026 21:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں دو موٹر سائیکل دو موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لیے گئے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود ہجوانی بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ذوالفقار ابڑو سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود چاولہ مل کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر حضور بخش ڈومکی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :