پنجاب میں نکاح رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ کیلئے نئی سہولت کا آغاز

پی آئی ٹی بی کے تحت 15 ای خدمت مراکز پر سہولت فراہم کردی گئی

جمعہ 8 مئی 2026 11:48

پنجاب میں نکاح رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ کیلئے نئی سہولت کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی گئی ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت 15 ای خدمت مراکز پر میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔شہری اپنی شادی کی رجسٹریشن بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے دفاتر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔شہری رابطے کے لیے ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ پر رجوع کرسکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1317 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔اس سے قبل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ بتایا تھا۔ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنی شادی یونین کونسل میں رجسٹر کروانا لازمی ہے۔