Live Updates

امریکا میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف، کانگریس میں قرارداد پیش

پاکستان کا متوازن اور غیر جانبدار کردار اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے سفارت کاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہے، کانگریس رکن الگرین

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 8 مئی 2026 10:53

امریکا میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف، کانگریس میں قرارداد ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2026ء) امریکی کانگریس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے قرارداد پیش کی گئی ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکا کے درمیان امن کے قیام کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں پاکستان کو ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس نے ایک ایسے حساس تنازع کے دوران مؤثر سفارت کاری کی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی نقل مکانی اور عالمی سطح پر مالی دباؤ پیدا ہوا۔

الگرین نے کہا کہ جنگ اور انسانی تکالیف کے ماحول میں ان ممالک اور قوتوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن اور مذاکرات کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا متوازن اور غیر جانبدار کردار اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے سفارت کاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں کو سراہنا دراصل مذاکرات کو ترجیح دینے اور متاثرہ بے گناہ افراد کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات