جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر کراچی سے عمان جانے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

عمان جانے والی خاتون مسافر کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا، جہاں اس کی سفری دستاویزات مشکوک قرار پائیں، ایف آئی اے حکام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 8 مئی 2026 12:31

جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر کراچی سے عمان جانے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
کراچی ایف آئی اے نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی، عمان جانیوالی خاتون کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق عمان جانے والی خاتون مسافر کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا، جہاں اس کی سفری دستاویزات مشکوک قرار پائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون رشتہ دار ویزا پر سفر کر رہی تھی، جس پر اس سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کیے گئے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کی جانچ اور انٹرویو کے دوران اہم تضادات سامنے آئے، جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان جمان کے مطابق خاتون کا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا، جعلی شادی سرٹیفکیٹ، عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ مسافر کے موبائل فون سمیت تمام ریکارڈ مزید جانچ کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے جعلسازی اور دھوکا دہی ناقابلِ برداشت جرم ہے۔