مجھے کبھی بھی یہ خوش فہمی نہیں رہی ہے میں سلمان خان کی طرح ہوں‘ رجب بٹ

جمعہ 8 مئی 2026 11:48

مجھے کبھی بھی یہ خوش فہمی نہیں رہی ہے میں سلمان خان کی طرح ہوں‘ رجب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) نامور یوٹیوبر رجب بٹ نے کہا ہے کہ میںکسی ایسی غلط فہمی کا شکار نہیں کہ میرا مقابلہ سلمان خان جیسے بڑے سٹار سے کیا جائے،مجھے کبھی بھی یہ خوش فہمی نہیں رہی ہے کہ میں سلمان خان کی طرح ہوں، ہاں، جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی، ان کو دیکھ کر ہی میں نے اپنے دونوں کان چھدوائے تھے اور باڈی بلڈنگ کا شوق بھی ان ہی کو دیکھ کر شروع ہوا تھا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی طرح ہاتھ ہلانے والا کوئی خاص سین نہیں تھا بلکہ ایک سادہ سی ملاقات تھی جہاں مداح شور مچا رہے تھے، کچھ میرا نام پکار رہے تھے تو کچھ شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے باہر نکل کر ان کی محبت کے جواب میں صرف ہاتھ ہلا دیا، اس بات پر لوگوں نے مجھے یہ کہہ کر ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کا ایک بالکل الگ اور بڑا مقام ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقام کو پانے کیلئے وقف کی ہے، ان کا اپنا ایک الگ نظام اور قد کاٹھ ہے جس کا مجھ سے کوئی موازنہ نہیں بنتا لیکن اس سب کے باوجود میرا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ہے اسی لئے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :