ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور تھرڈسیڈڈکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

جمعہ 8 مئی 2026 12:05

ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور تھرڈسیڈڈکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس  ویمنزسنگلز ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آریانا سبالینکا اور امریکی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق 28 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا کو شکست دی جبکہ امریکا کی 22 سالہ کوکوگف نے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا ویلنٹوا کو مات دی۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 28 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا سے ہوگا۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے ایک اور دوسرے رائونڈ کے میچ میں امریکا کی 22 سالہ ٹینس سٹار کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا ویلنٹوا کو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح کوکوگف کا مقابلہ ارجنٹائن کی سولانا سیرا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :