یومِ فتح ریلی(کل) صبح 9 بجے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے سامنے سے شروع ہو گی

جمعہ 8 مئی 2026 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) معاون ترجمان مہاجرین نمائندہ فورم 1989ء محمد شبیر کشمیر ی نے میڈیا کے نام جاری پیغام میں کہا کہ یومِ فتح ریلی(کل) 9 مئی بروز ہفتہ صبح 9 بجے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے سامنے سے شروع ہو گی، جس میں مختلف مہاجر کیمپوں، تنظیمی کے عہدیداران، کارکنان، مجاہدین اور عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کرے گی‘انہو ں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور ابھرتی ہوئی دفاعی قوت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام مستحکم کر رہا ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق‘‘بنیان المرصوص’’کی کامیابی قومی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے‘انہوں نے تمام مہاجرین، انصار، ممبرانِ کیمپ کمیٹیز، نمائندگان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی ساتھ لائیں تاکہ وطنِ عزیز پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا جا سکے‘انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی قومی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔