یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ کی ملاقات ،مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 8 مئی 2026 17:22

یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ کی ملاقات ،مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی اور مالی بچت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی کفایت شعاری مہم کو ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی کی مثبت مثال قرار دے دیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سادگی، شفافیت اور مالی ذمہ داری جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے حکومت کی معاشی استحکام پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا ۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دانشمندانہ پالیسی سازی اور اصلاحات کے تسلسل سے پائیدار معاشی ترقی ممکن ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور قومی ترقی کیلئے ادارہ جاتی تعاون انتہائی اہم ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قومی معیشت اور مالی نظم و ضبط پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔