وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی مبینہ ٹارگٹڈ بے دخلی کی خبروں کو مسترد کر دیا
بے دخلیاں صرف میزبان ممالک کے قوانین کی خلاف ورزی، اوور اسٹے یا غیر قانونی دستاویزات پر کی جاتی ہیں،پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر دوست ممالک میں ویزے اور ملازمت کے مواقع حاصل کر رہے ہیں، وزارت داخلہ
فیضان ہاشمی
جمعہ 8 مئی 2026
17:28
(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امیگریشن قوانین پر عمل درآمد ایک معمول کی قانونی کارروائی ہے اور اسے کسی خاص ملک یا کمیونٹی کے خلاف اقدام کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق یو اے ای سمیت دوست ممالک اپنی امیگریشن پالیسیوں کے تحت قوانین پر عمل کراتے ہیں، جن کا اطلاق تمام غیر ملکی شہریوں پر یکساں طور پر ہوتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر خلیجی و دوست ممالک میں ویزے، روزگار اور کاروباری مواقع حاصل کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور معاشی تعلقات کا ثبوت ہے۔ حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ دوستانہ روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بیرون ملک کسی پاکستانی شہری کو درپیش مسئلے کی صورت میں ہر کیس کو سفارتی سطح پر الگ الگ دیکھا جاتا ہے اور متعلقہ ملک کے حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر معاملات حل کیے جاتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لیے مسلسل متحرک ہے اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن سفارتی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی مبینہ ٹارگٹڈ بے دخلی کی خبروں کو مسترد کر دیا
-
چین میں بدعنوانی کے جرم میں دو سابق وزرائے دفاع کو موت کی سزا
-
ابوظہبی میں ڈیلیوری موٹر سائیکلوں پر بعض شاہراہوں پر پابندی کا اعلان
-
کاروباری برادری کی مشاورت سے پائیدار تجارتی پالیسیاں تشکیل دیں گے،وزیر تجارت
-
آبنائے ہرمز میں چین کے آئل ٹینکر پر حملہ، جہاز پر عملہ بھی سوار تھا
-
ٹرمپ کی ایک بار پھر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
-
یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ کی ملاقات ،مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
عطاء اللہ تارڑ کی معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد
-
ملکی تاریخ کا بڑا ہاؤسنگ اسکینڈل، اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں 6 ہزار پلاٹس کی گنجائش پر 42 ہزار فائلیں فروخت
-
پنجاب میں ٹریفک وارڈنز کا نفسیاتی چیک اپ کروانے کا فیصلہ
-
ایرانی امریکی جھڑپ اور یو اے ای پر حملوں سے کشیدگی پھر زیادہ
-
پاکستانی حج مشن کی دیانتداری، 4ہزار ریال سے زائد گم شدہ رقم عازمِ حج کے حوالے کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.