آبنائے ہرمز میں تیل بردار مصنوعات سے لدا چینی ٹینکر حملے کا نشانہ بنا ہے. ترجمان چینی وزارت خارجہ
جہاز پر چینی شہری بھی موجود تھے، تاہم اب تک عملے کے کسی فرد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے. ترجمان لِن جیان کا بیان
میاں محمد ندیم
جمعہ 8 مئی 2026
18:30
(جاری ہے)
یہ واقعہ اسی دن پیش آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہرمزمیں پھنسے جہازوں کی مدد کے لیے آپریشن”فریڈم“شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اس سے پہلے جنوبی کوریا کے ایک جہازکو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس پر ایران نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کی جانب سے کوریاکے جہازپر کوئی حملہ نہیں کیا گیا ‘ایران نے معاملے کی غیرجانبدرانہ عالمی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا بھی مطالبہ کیا تھا بعدازاں عالمی ذرائع ابلاغ اور سیول نے اس معاملے پر مزید گفتگو نہیں کی . ایک عالمی ادارے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ دوبئی کی بندرگاہ کے نزدیک کوریا کے بحری جہازکو امریکی‘اسرائیلی یا اماراتی میزائل سے غلطی سے یا جان بوجھ کرنشانہ بنایا ہے تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی یہ پہلا موقع ہے کہ چینی آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہاز کے ڈیک میں آگ لگ گئی جسے ”کروراینڈ اونرچائنا“کے نام سے شناخت کیا گیا چین ایرانی تیل کا ایک اہم خریدار ہے جس کے جہازکو خلیج عمان میں امریکی ناکہ بندی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا‘عالمی نشریاتی ادارے نے اسے خطرناک عمل قراردیا ہے ممکنہ طور پر یہ وہی جہازہے جس کے بارے میں امریکا سینٹرل کمانڈنے دعوی کیا تھا کہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی جہازپر فائرنگ کرکے اسے ناکارہ بنایا گیا ہے تاہم ادارے کے مطابق اس کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی . ادھر برطانوی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ واقعہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پر پیش آیا ہے ادارے نے میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ جس چینی جہاز کو نقصان پہنچا وہ مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے تیل کی مصنوعات اور کیمیکل ٹینکر JV Innovation کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم چینی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق کے بعد ابہام نہیں رہا کہ آئل ٹینکر چین کی ملکیت تھا تاہم اس معاملے پر ابہام باقی ہے اسے کس علاقے میں اور کس فریق کی جانب سے نشانہ بنایا گیا چینی حکام نے اس بارے میں ابھی وضاحت جاری نہیں کی.
مزید اہم خبریں
-
ایران کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے ‘ ایران کے نئے سمندری قوانین کا احترام کیا جائے.ایرانی ترجمان
-
آبنائے ہرمز کا واحد ممکنہ حل جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا، بحری ناکہ بندی اٹھانا اور معمول کی بحری نقل و حمل کو بحال کرنا ہے.ایرانی سفیر
-
آبنائے ہرمز میں ہونے والی پیش رفت توانائی اور خوراک کی منڈیوں کو متاثر کر رہی ہے. ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل
-
آبنائے ہرمز میں تیل بردار مصنوعات سے لدا چینی ٹینکر حملے کا نشانہ بنا ہے. ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اتحادی ممالک کو انٹرسیپٹر میزائل اور دیگر اہم ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
-
ایران متحدہ عرب امارات کو ہمسایہ ملک کے طور پر نہیں بلکہ ”دشمن ٹھکانے“ کے طور پر دیکھتا ہے.ایرانی رکن پارلیمان
-
وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی مبینہ ٹارگٹڈ بے دخلی کی خبروں کو مسترد کر دیا
-
چین میں بدعنوانی کے جرم میں دو سابق وزرائے دفاع کو موت کی سزا
-
اپریل میں روشن ڈیجیٹل میں 32 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ
-
ابوظہبی میں ڈیلیوری موٹر سائیکلوں پر بعض شاہراہوں پر پابندی کا اعلان
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات، مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری پالیسیوں پر تبادلۂ خیال
-
کاروباری برادری کی مشاورت سے پائیدار تجارتی پالیسیاں تشکیل دیں گے،وزیر تجارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.