مظفرآباد،کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی

جمعہ 8 مئی 2026 17:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے "پی ایم گولڈ کپ" کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وزراء حکومت سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، سابق وزیر سلیم بٹ،سیکرٹریز حکومت سردار ظفر ،چوہدری طیب ،ارشاد قریشی ،انصر یعقوب ،چوہدری رقیب، سیکٹر کمانڈر ایس سی او، معاونین خصوصی ہمراہ وزیراعظم مبشر منیر اعوان اور سید عزادار حسین کاظمی ،ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر ،کمشنر مظفرآباد بدر منیر، ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی ،ڈپٹی کمشنر منیر قریشی اور پی ایم گولڈ کپ کے منتظمین نے شرکت کی۔

پی ایم گولڈ کپ 15 مئی سے مظفرآباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے بلے سے بال کھیل کر ٹورنامنٹ کا علامتی افتتاح بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پی ایم گولڈ کپ کھیلوں کی ایک بہترین سرگرمی ہے، جس میں آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے علاوہ جموں اور ویلی کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاُکہ مظفرآباد میں آزاد کشمیر بھر سے کھلاڑیوں ان ایکشن ہونگے عوام الناس اس ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکر نہ صرف ایسی سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کریں بلکہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔