کمشنر بہاولپور ڈویژن کا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن اے میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

جمعہ 8 مئی 2026 23:59

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن اے میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر بہاولپور نے امتحانی مرکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور امتحانی ماحول کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے امتحانی ہالز کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ کے لیے پرامن اور منصفانہ ماحول کی فراہمی کو ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیا۔ کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانات شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکیں۔