نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، شفیع جان

وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا، بیان

ہفتہ 9 مئی 2026 13:04

نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، شفیع ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی ظلم ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے پی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔شفیع جان نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔شفیع جان نے کہا کہ احساس فیول سپورٹ اسکیم اور دیگر منصوبوں کے ذریعے عوامی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :