وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں‘ وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی

ہفتہ 9 مئی 2026 15:05

وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔

متعلقہ عنوان :