راولپنڈی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 8 مئی 2026 23:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، میونسپل اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام، انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کے دوران ڈینگی سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ، ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، لاروا تلفی، فوگنگ اور صفائی ستھرائی سے متعلق جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ قبرستانوں، ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر حساس مقامات کی باقاعدہ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :