وزیراعظم آزاد حکومت جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے "پی ایم گولڈ کپ" کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی
جمعہ 8 مئی 2026 22:53
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نے بلے سے بال کھیل کر ٹورنامنٹ کا علامتی افتتاح بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پی ایم گولڈ کپ کھیلوں کی ایک بہترین سرگرمی ہے، جس میں آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے علاوہ جموں اور ویلی کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاُکہ مظفرآباد میں آزاد کشمیر بھر سے کھلاڑیوں ان ایکشن ہونگے عوام الناس اس ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکر نہ صرف ایسی سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کریں بلکہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے اور نوجوانوں کی توانائیاں درست سمت میں استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کا بے پناہ شوق پایا جاتا ہے اور دیہی سطح پر بھی میچز میں بڑی تعداد میں شرکت اس کا واضح ثبوت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.