برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات، لیبر کو بڑا دھچکا، ریفارم یو کے نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں

جمعہ 8 مئی 2026 22:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو بڑے سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ملکی سیاست میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ہالٹن میں پارٹی نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ویگن میں لیبر پارٹی کو 20 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ریفارم یو کے 23 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے کئی مضبوط گڑھ بھی ریفارم یو کے کے قبضے میں چلے گئے ہیں جس کے بعد وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر سوالات مزید بڑھ گئے ۔دوسری جانب اسٹاک پورٹ کونسل پر لبرل ڈیموکریٹس نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق ان نتائج کے بعد ریفارم یو کے برطانیہ کی سیاست میں ایک بڑی اور موثر سیاسی طاقت بن کر ابھر رہی ہے۔