شیر کو اپنے دانت دکھاتے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے،ایران

جمعہ 8 مئی 2026 22:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران تازہ بیان سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر تازہ ترین بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے۔دوسری جانب تہران کے گورنر محمد صادق نے کہا کہ ہفتہ سے تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے۔