کا تیان ژو 10 مال بردار خلائی جہاز روانگی کے مقام پر منتقل

خلائی سٹیشن پر جوڑنے کی جگہ خالی کر دی گئی تاکہ تیان ژو10کے لیے جگہ بنائی جا سکے،ایجنسی

جمعہ 8 مئی 2026 20:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) چین نے تیان ژو 10 مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ 7 بردار راکٹ کے امتزاج کو عمودی انداز میں روانگی کے مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے جمعہ کو بتایاکہ بتایا کہ مال بردار خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائینان میں واقع وین چانگ خلائی جہاز روانگی مرکز کی سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں، روانگی سے قبل جامع فعالیتی جانچ اور مشترکہ تجربات منصوبے کے مطابق جاری رہیں گے۔

ایجنسی نے بتایا کہ تیان ژو9بدھ کومدار میں موجود تیان گونگ خلائی سٹیشن کے امتزاج سے علیحدہ ہو گیا تھا اور گزشتہ ر وز کنٹرول شدہ انداز میں فضا میں دوبارہ داخل ہوا۔ادارے کے مطابق خلائی سٹیشن پر جوڑنے کی جگہ خالی کر دی گئی ہے تاکہ تیان ژو10کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :