بھارت: ہندو غنڈوں کا مندر کیلئے عطیہ کے طور پر گندم نہ دینے پردلت خاندان پر بہیمانہ تشدد

جمعہ 8 مئی 2026 21:28

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دلت خاندان کو گاؤں کے مندر میں عطیہ کے طور پر گندم دینے میں ناکامی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع چھتر پور کے گائوں مہاراج گنج میں پیش آیا ۔ متاثرہ دلت خاندان کے ارکان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہندئوں کا ایک گروپ مندر کے لیے چندہ کے نام پر اناج مانگنے ان کے گھر پہنچا۔

(جاری ہے)

جب خاندان نے مالی مجبوریوں کی وجہ معذرت کی توانکے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور انہیں گھر سے گھسیٹ کر باہر لے جایا گیا اور لاٹھیوں، سلاخوں، اینٹوں اور پتھروں سے مارا گیا۔ ہندو غنڈوں نے دلت خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاندان کے کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔متاثرہ خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مندر کیلئے کچھ اناج دے چکے تھے ور اب مزید کا مطالبہ پورا کرنا انکے لیے ممکن نہیں تھا کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو انکے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں بچتا ۔ہندو غنڈے بعد ازاں متاثر خاندان کی باقی ماندہ گندم بھی چھین کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :