سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے

اظہر علی کو دورہ نیپال کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 مئی 2026 10:22

سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ 
کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے 41 سالہ اظہر علی کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سابق کپتان اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ 
اظہر علی کو دورہ نیپال کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

 
سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے جس میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔ 
اظہر علی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، میرا کیرئیر کے آغاز میں سکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے ، میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں ۔