چین اور فرانس سٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں ، وزیر خا رجہ چین وانگ ای

ہفتہ 9 مئی 2026 12:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دنیا کو بے یقینی، بے ترتیبی اور انتشار جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن، آزاد اور خود مختار بڑے ممالک ہونے کے ناطے، اس بات کے متقاضی ہیں کہ دونوں فریق اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں، عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ہر قسم کی رکاوٹ سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمانوئل بون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ گہرے تعاون کا خواہاں ہے تاکہ عالمی بحرانوں کے تعمیری حل تلاش کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں یورپ اور چین کے درمیان مکالمے اور تعاون کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔