ایف ای اے کی کارروائی ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 9 مئی 2026 12:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف ای اے) کی جانب سے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان کی ریڈنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم محمد اقبال کو ملتان سےگرفتار کر لیا۔ رجمان ایف ای اے کے مطابق ملزم نے شہری سے بیرون ملک ملازمت ویزہ کی مد میں 6 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیائے اور ویزے فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ایف ای اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شررع کردی، ایف ای اے ترجمان کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈوان جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :