آپریشن بنیان مرصوص قومی غیرت ، اتحاد ، استقامت کی علامت بن چکا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 9 مئی 2026 16:47

آپریشن بنیان مرصوص قومی غیرت ، اتحاد ، استقامت کی علامت بن چکا ہے، ڈاکٹر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) آپریشن آپریشن بنیان مرصوص صرف ایک عسکری کارروائی نہیں بلکہ قومی غیرت، اتحاد ، استقامت کی علامت بن چکا ہے، جس نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سالمیت دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار ، ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت کے طور پر دنیا میں اپنی دفاعی برتری منوا چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معرکۂ حق “آپریشن آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور بھارتی جارحانہ عزائم ہمیشہ خاک میں ملا کر دم لیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت نے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی مسلسل کوشش کرتا رہا، مگر پاکستان کی بہادر افواج ،باشعور عوام کے اتحاد نے ہر سازش ناکام بنائ،سابق وفاقی وزیر نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جراتمندانہ حکمتِ عملی، غیر متزلزل عزم پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے پاک فوج کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا آج پاکستان کی عسکری مہارت، دفاعی طاقت اور سفارتی وقار کو تسلیم کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو اتحاد و یکجہتی سے جواب دے گی۔