چین یومِ مئی تعطیلات کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں اضا فہ،رپورٹ

ہفتہ 9 مئی 2026 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چینی صارفین نے ایک بار پھر اپنی مضبوطی، لچک اور بھرپور سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ ثقافت اور سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، تعطیلات کے دوران اندرونِ ملک سیاحت کے 32 کروڑ 50 لاکھ ٹرپس ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد زیادہ ہیں ، جبکہ سیاحت پر مجموعی اخراجات 185 ارب 492 ملین یوآن تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 2.9 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار نہ صر ف "رواں چین" کی ایک متحرک تصویر پیش کرتے ہیں بلکہ چینی معیشت کی اندرونی قوت کے مسلسل فروغ اور ترقیاتی ڈھانچے کی بہتری کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :