بحرین میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک41 افراد گرفتار

زیرِ حراست افراد کے خلاف قانون کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے،بحرینی حکام

ہفتہ 9 مئی 2026 22:27

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) بحرین کی وزارتِ داخلہ نے کہاہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی بحرینی حکام کی جانب سے جاسوسی اور غیر ملکی مداخلت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے بعد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بحرینی حکام کا کہنا تھا کہ زیرِ حراست افراد کے خلاف قانون کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ مزید افراد کے تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور ہر اس شخص کے خلاف ممکنہ طور پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس کا تعلق ایرانی پاسدارنِ انقلاب سے ثابت ہو گا۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال 28 فروری کے بعد امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی کشیدہ صورتِ حال کے بعد پاسدرانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :