بلدیاتی انتخابات، پاکستانی نژاد عالیہ افضل خان لندن بورو آف ہیمراسمتھ اینڈ فلہم سے دوبارہ کونسلر منتخب

ہفتہ 9 مئی 2026 22:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور کنزرویٹو پارٹی کی کونسلر عالیہ افضل خان نے لندن بورو آف ہیمراسمتھ اینڈ فلہم کے 2026 کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کر لی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے پیلس اینڈ ہرلنگھم وارڈ سے پہلے سے بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ اپنی نشست کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کی اس کامیابی پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سمیت فیصل آباد کے عوام نے بھی خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے جہاں ان کے خاندان کو عرصہ دراز سے سیاسی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل ہے۔