Live Updates

ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا، ایرانی سفیر

آبنائے ہرمز میں دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے،گفتگو

ہفتہ 9 مئی 2026 20:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔عبدالزضا رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت اثرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بعض فریق ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات