ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا پولیس افسران کیلئے اردل روم کا انعقاد

پولیس افسران کے مسائل کے فوری حل اور ویلفیئر اقدامات پر زور

ہفتہ 9 مئی 2026 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں آپریشنز ڈویڑن کے مختلف پولیس افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منعقدہ اردل روم میں پولیس افسران نے اپنے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آباد کے سامنے پیش کیے۔

اس موقع پر محمد جواد طارق نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو ازسرنو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی جبکہ دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات بھی دیے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں رہائش، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہے۔

انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت پولیس افسران کیلئے کھلے ہیں اور تمام افسران نے مل کر شہر کی بہتری اور عوام کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی فلاح و بہبود، ان کے ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور ان کا مورال بلند کرنا ہے تاکہ وہ مزید جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :