تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی،تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 افراد گرفتار

داؤ پر لگی رقم 21 ہزار 740 روپے،4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد

ہفتہ 9 مئی 2026 20:10

ْ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) تھانہ مورگاہ پولیس کی ایک کارروائی کے دوران تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ داؤ پر لگی رقم 21 ہزار 740 روپے،4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 افرادکو گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 21 ہزار 740 روپے،4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔

متعلقہ عنوان :