راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار

ہفتہ 9 مئی 2026 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) تھانہ آراے بازار پولیس کی ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 12 ہزار روپے برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ، زیر حراست شخص سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 12 ہزار روپے برآمد ہوئی ، زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :