راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،2 منشیات سپلائر گرفتار،اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد

ہفتہ 9 مئی 2026 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 2 منشیات سپلائر گرفتار کر لئے گئے جن کے قبضے سے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 1کلو560گرام چرس برآمد کی،پیرودھائی پولیس نے ایک فردکوحراست میں لے کر 1کلو 240گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :