راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،9افراد کوحراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا

ہفتہ 9 مئی 2026 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) راولپنڈی پولیس کی جاری کارروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے 9افراد سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئی9افراد کوحراست میں لے کر 45لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال ،وارث خان،چکلالہ،مورگاہ، نیوٹائون،ریس کورس اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں جائیں گیں۔

متعلقہ عنوان :