Live Updates

ْایران کو ہتھیار دینے کی کوششوں کا الزام، امریکا نے کئی افراد اور کمپنیوں پر پابندی لگادی

ہفتہ 9 مئی 2026 21:30

ْایران کو ہتھیار دینے کی کوششوں کا الزام، امریکا نے کئی افراد اور کمپنیوں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کو ہتھیار دینے کی کوششوں میں مدد دینے کے الزام پر کئی افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی جانب سے ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد دینے کے الزام پر 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں چین اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہد ڈرون کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مواد پہنچانے میں بھی ایران کی مدد کی ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات