Live Updates

مکہ مکرمہ ، جعلی حج پرمٹ تیار کرنیوالے 18 افراد گرفتار

سعودی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے

ہفتہ 9 مئی 2026 20:15

مکہ مکرمہ ، جعلی حج پرمٹ تیار کرنیوالے 18 افراد گرفتار
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ تیار کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان جعلی حج پرمٹ بنانے اور انہیں استعمال کرنے کے غیرقانونی نیٹ ورک میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔سعودی پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات