چلی کے ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ

اتوار 10 مئی 2026 08:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) چلی کے ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔شنہوا کےے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ ) کے مطابق زلزلہ اتوار کو گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 02:34 پر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر جنوبی عرض البلد 37.70 ڈگری اور مغربی طول البلد 73.19 ڈگری پر واقع تھا۔تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :