ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ کی کینری جزائر آمد، ڈبلیو ایچ او سربراہ کی عوام کو یقین دہانی

اتوار 10 مئی 2026 08:32

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ کی کینری جزائر آمد کے موقع پر سپین کے جزیرے ٹینریف کے رہائشیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عوامی صحت کو لاحق خطرہ تاحال کم ہے۔شنہوا کے مطابق 147 افراد پر مشتمل کروز شپ “ایم وی ہونڈیئس” اتوار کی صبح کینری جزائر پہنچنے والی ہے۔

جہاز میں ہنٹا وائرس پھیلنے کے بعد اب تک تین مسافر ہلاک جبکہ پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔علاقے کے عوام کے نام کھلے خط میں ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے کہا کہ یہ کوئی نئی کووڈ صورتحال نہیں اور موجودہ حالات میں ہنٹا وائرس سے عوام کو لاحق خطرہ محدود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین اور طبی سامان پہلے ہی جہاز پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اسپین کی وزیر صحت مونیکا گارسیانے کہا کہ جہاز میں موجود تمام مسافر اس وقت علامات سے پاک ہیں۔ ان کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل اس آپریشن کو “غیر معمولی” قرار دیا جا رہا ہے۔ہسپانوی حکام کے مطابق مسافروں کو گریناڈیلا کی صنعتی بندرگاہ پر اتارا جائے گا، جہاں سے انہیں خصوصی بند گاڑیوں کے ذریعے براہِ راست ایئرپورٹس منتقل کرکے ان کے آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا تاکہ قرنطینہ کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔دوسری جانب ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ ایلیکانتے میں زیر علاج وہ خاتون، جو ہلاک ہونے والے ایک مسافر کے رابطے میں آئی تھیں، ان کا ہنٹا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :