چلی کے ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،حکام

اتوار 10 مئی 2026 13:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) چلی کے ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ)کے مطابق زلزلہ اتوار کو گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 02:34 پر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔حکام نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر جنوبی عرض البلد 37.70 ڈگری اور مغربی طول البلد 73.19 ڈگری پر واقع تھا۔تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :