جیٹ فیول کی قیمت میں پھر اضافہ، کرائے بڑھنے کا امکان

ْجیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کو اخراجات کی مد میں غیر معمولی اضافہ برداشت کرنا ہوگا

اتوار 10 مئی 2026 15:35

جیٹ فیول کی قیمت میں پھر اضافہ، کرائے بڑھنے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا۔جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 441روپے 66پیسے فی لیٹر ہوگئی۔جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کو اخراجات کی مد میں غیر معمولی اضافہ برداشت کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایئر بس اور بوئنگ ساختہ طیاروں میں ایندھن کے طور جیٹ فیول استعمال کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے ایندھن کی قیمت بڑھنے کے سبب کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا۔بانی ایئر کرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن، عمران اسلم خان نے کہا کہ جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔عمران اسلم خان نے کہا کہ حکومت ایئر لائنز کو ریلیف دینے کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ واپس لے، مسلسل اضافہ بزنس میں کمی کا باعث بنے گا اور ایئر لائنز کو شدید نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :