Live Updates

امریکا سے مذاکرات،ایران کا جواب پاکستان کو موصول، وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق

اتوار 10 مئی 2026 20:35

امریکا سے مذاکرات،ایران کا جواب پاکستان کو موصول، وزیراعظم شہباز شریف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنا جواب پاکستان کو پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے ایران سے جواب ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کیلئے جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات