مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی

اتوار 10 مئی 2026 17:05

مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔نجی چینل نے ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے سے 2600 روپے کا ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 20 کلو کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہو گیا ۔ اسی طرح اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 93 روپے اور راولپنڈی میں 80 روپے کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ پشاور میں آٹا 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک مہنگا ہوا۔