انڈونیشیا میں جوئے کی کارروائیوں میں ملوث 300 سے زائد افراد گرفتار

بین الاقوامی سائبر کرائم سے متعلق ممکنہ اضافی جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں،تفتیش کار

اتوار 10 مئی 2026 16:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) انڈونیشیا کی پولیس نے جکارتہ میں ایک مبینہ آن لائن جوئے کی کارروائی کے خلاف ایک بڑے کریک ڈان میں 300 سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔مقامی اخبار جکارتہ گلوب کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں 321 غیر ملکی شہری اور 228 ویت نامی باشندے شامل ہیں جنہیں عمارت پر چھاپے کے دوران پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی میں جنرل جرائم کے ڈائریکٹر جنرل ویرا ستیہ تری پترا نے کہا کہ دیگر مشتبہ افراد میں 57 چینی، 11 لاشین، 13 میانمار کے شہری اور دیگر شامل ہیں۔ویرا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جوئے کی غیر قانونی سرگرمیاں تقریبا دو ماہ سے چل رہی تھیں۔ پولیس نے الیکٹرانک آلات اور ڈیجیٹل آپریشنل سسٹم ضبط کر لیے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سرورز کو منظم کرنے اور سرحد پار سے جوئے کے لین دین کو آسان بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔تفتیش کار امیگریشن کی خلاف ورزیوں، منی لانڈرنگ اور بین الاقوامی سائبر کرائم سے متعلق ممکنہ اضافی جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :