امریکا کے ساتھ تجارتی مشاورت کا نیا دور جنوبی کوریا میں 12 مئی کو شروع ہو گا،چین

پیر 11 مئی 2026 08:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مشاورت کا نیا دورجنوبی کو ریا میں 12 مئی کو شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین-امریکاتجارتی مشاورت کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ کی قیادت میں ایک وفد ،12 سے 13 مئی تک جنوبی کوریا جائے گا اور امریکی فریق کے ساتھ تجارتی مشاورت کرے گا ۔

انہو ںے کہا کہ فریقین بوسان سربراہی اجلاس اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان گزشتہ فون کالز میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے سے رہنمائی لیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تجارتی اور اقتصادی امور پر مشاورت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :