سعودی طلبہ کی ٹیم انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر آئیسف 2026 میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئی

پیر 11 مئی 2026 11:55

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) سعودی طلبہ کی ٹیم انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر آئیسف 2026 میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئی، سعودی سفیر شہزادی ریما سے ملاقات کی۔ اردو نیوز کے مطابق سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر 9 سے 15 مئی تک امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ہو رہا ہے، جس میں دنیا کے 70 ممالک کے ایک ہزار 700 سے زیادہ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پری سائنس ریسرچ اور انوویشن پراجیکٹس کے لیے دنیا کا سب سے بڑا سائنسی پلیٹ فارم ہے۔ سعودی عرب 2007 سے ہر سال اس مقابلے میں شرکت کر تاہے۔مملکت کی نمائندگی کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ)، وزارت تعلیم کے تعاون سے کرتی ہے۔اب تک مملکت نے اس مقابلے میں 185 ایوارڈ حاصل کیے، ان میں 124 گرینڈ ایوارڈ اور 61 خصوصی ایوارڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے بعد جیتنے والے بڑے ایوارڈز کی تعداد میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سعودی ٹیم میں 42 طلبہ شامل ہیں جو سائنسی شعبوں میں اعلی معیار اور نمایاں پراجیکٹس کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ان طلبہ کا انتخاب نیشنل اولمپیاڈ برائے سائنسی تخلیق ’’ابداع 2026‘‘ کے فاتحین میں سے کیا گیا ہے جو ’’موھبہ‘‘ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سالانہ 27 سائنسی پروگراموں اور مقابلوں میں سے ایک ہے۔ان طلبہ نے 3 لاکھ 57 ہزار امیدواروں میں کوالیفائی کیا، جنہوں نے 22 مختلف شعبوں میں 34 ہزار سے زائد سائنسی پراجیکٹس جمع کرائے۔علاوہ ازیں سعودی طلبہ نے طیارے میں واشنگٹن میں امریکی سفیر شہزادی ریما سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔